میڈیا اونرز سوسائٹی(MOS) کے اعلی سطحی وفدکی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سے خصوصی ملاقات،،صادق علی ڈوگر نے اپنے آفس میں وفد کا پرتپاک استقبال کیا
ملتان(بیوروچیف ) میڈیا اونرز سوسائٹی (MOS) کے اعلی سطحی وفد نے مرکزی صدر عمر فاروق کی قیادت میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر سے ملاقات کی قبل ازیں صادق علی ڈوگر نے اپنے آفس میں وفد کا پرتپاک استقبال کیا وفد میں حنیف چوہان پیٹرن انچیف ملک امجد سعید تھھیم چئر مین میاں مقصود سینئر وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی بخاری وائس پریذیڈنٹ شامل تھے مرکزی صدر عمر فاروق اور چئر مین امجد سعید تھیم نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور انصاف کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا
تو ہے ہی البتہ جدید پولیسنگ میں عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا بھی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے عوام کو یہ اطمینان ہو کہ اول تو ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کر سکتا اور اگر ایسا ہو بھی جاے تو پولیس یعنی عوام کی سلامتی کا ضامن ادارہ ان کی داد رسی کے لئے available ہے
میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے موس عوام اور پولیس میں bridging کا کردار ادا کر نے کے لئے تیار ہے اور ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب موس اور پولیس کے مابین communication gap کی بجاے Good communication اور اچھا رابطہ بحال رہے نیز پولیس اپنے محکمے میں اصلاحات اور مانیٹرنگ کے نظام میں عوام اور میڈیا کو on board رکھے
سی پی او ملتان نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور مجرموں کی سرکوبی اور عوام کی داد رسی پولیس کی پہلی ترجیح ہے تھانے کی سطح پر کھلی کچہریئوں کا انعقاد
عوام کی دادرسی ان کے ڈور سٹیپ پر مہیا کرنے کے لئے ملتان پولیس کا ایک اہم اقڈام ہے سی پی او ملتان نے میڈیا اونرز سوسائٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کر تے ہوے کہا کہ پولیس ہر اس معاشرتی اکائی کی شکر گزار ہے جو معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور کنٹرول کے لئے پولیس کی مدد گار ہو سی پی او ملتان نے میڈیا مالکان کی تنظیم میڈیا اونرز سوسائٹی( موس ) کے قیام اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موس کے ممبران سوسائٹی کا انتہائی باخبر صاحب علم اور صاحب بصیرت افراد پر مشتمل خوبصورت گلاس ہے جو معاشرے کو کرائم فری اور خوبصورت بنانے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 125
Total Hits : 828922
Who's Online : 2




















