ملتان(صفدربخاری سے)  سابق ایم این اے سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا مخلص محنتی اور قربانیاں دینے والے ورکرز ہماری جماعت کا سرمایہ ہیں۔ انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ہم انہوں نے میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان سے ملاقات کے موقع پر کیا انھوں نے کہا عید کے بعد سرکاری کمیٹیوں میں مخلص پارٹی ورکرز کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی کے لئے جیل کاٹی۔ ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم بلند کیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے ورکرز کو ایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کوشش سے ورکرز پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں. شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ آپ کی کارکردگی سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ پارٹی قیادت کو آپ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ آپ کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دلائیں گے۔ انھوں نے آپ جیسے ورکرز پارٹی کا سرمایہ اور فخر ہیں۔ انہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مخلص پارٹی ورکرز کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی۔ اس موقع پر شیخ ہاشم رشید بھی موجود تھے۔