ملتان:  پاکستان مسلم لیگ نون وائس چیئرمین سعودی عرب سیاسی و سماجی رہنما حاجی رانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ حکومت قیام امن اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پوری قوم کو ایک پیج پر اکٹھا ہونا پڑے گا دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان افواج پاکستان مل کر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں امن و امان کی صورتحال بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں لائق تحسین ہیں جو دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہے ہیں اج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو قیام امن اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے مل کر خصوصی توجہ دے تاکہ عام غریب ادمی خوشحال زندگی گزار سکے