آج کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں میر بشیر احمد رئیسانی
کوئٹہ (محمد آصف خان ) ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت پاکستان پرست ہر دل عزیز میر بشیر احمد رئیسانی نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ کے علاقہ سونا خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوئے ہم شدید مذمت کرتے ہیں میر بشیر احمد رئیسانی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی فوری بحالی کیلئے دعا کی میر بشیر احمد رئیسانی نے مزید کہا کہ کوئٹہ سونا خان دھماکہ کی سخت مذمت کرتا ہو ں اور پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے میر بشیر احمد رئیسانی نے کہا ملک کو غیر مستحکم کرنے کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ملک کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں






































Visit Today : 174
Visit Yesterday : 497
This Month : 1207
This Year : 64926
Total Visit : 169914
Hits Today : 1250
Total Hits : 883326
Who's Online : 3




















