ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاون کے احکامات
ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں نوماہی کے مقررہ ہدف 70 فیصد ٹیکس ریکوری کو 31 مارچ تک ہرممکن یقینی بنانے کی ہدایت، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے تمام سینئر ٹیکسیشن آفیسرز اور سرکل انسپکٹرز سمیت عملہ کو فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور تمام زون کے ای ٹی اوز کو روزانہ 300 ڈیفالٹرز کی جائیدادوں کی سیلنگ کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے علاوہ ازیں موٹر چیکنگ پر مامور ٹیموں کو بھی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے یکم مارچ سے ڈیفالٹرز کے خلاف جاری کریک ڈاون کے باعث اب تک 6 کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے، ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی کے مطابق رواں مالی سال پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان ڈویژن کے لیئے 1 ارب 22 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم محکمہ کی جانب سے 22 مارچ تک 76 کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے جبکہ 31 مارچ تک 85 کروڑ کا ہدف ہرممکن یقینی بنانے کے لیئے ایکسائز کی تمام ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے تمام ٹیکس گزار ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اپنے شہر کی تعمیر و ترقی میں ٹیکس ادا کرکے حصے دار بنیں اور ملازمین ٹیکس گزاروں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے سمیت حکومتی محاصل کی ریکوری کے لیئے مزید محنت و لگن سے فرائض انجام دیں






































Visit Today : 6
Visit Yesterday : 581
This Month : 12238
This Year : 60074
Total Visit : 165062
Hits Today : 138
Total Hits : 828935
Who's Online : 3




















