ملتان : نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کا مشن ہی نوجوان نسل کو میدانوں میں لانا ہے یہ کہنا تھا سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ مسلم لیگ ن چوہدری زاہد مسعود کا ان کا مزید کہنا تھا کہ اج کا نوٹیفکیشن اس لیے بھی بہت اہم ہے کہ اس میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں سینیئر نائب صدر عرفان خان نائب صدر صابر قریشی جنرل سیکرٹری نمیر علی اور نائب صدر عثمان ہاشمی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل 12 خونی برج میں صدر رمیز مغل اور جنرل سیکٹری رضوان ہاشمی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش امدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے انے سے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ہمارے صدر چوہدری زاہد مسعود کے زیر سایہ بہت جلد ترقی کے منازل طے کرے گی