شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ ،،، شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد
bbc news urdu نے Monday، 24 March 2025 کو شائع کیا.
کراچی: شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، حکم آتے ہی پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیے گئے۔ بلوچستان کے بعد آج سندھ حکومت نے بھی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کمشنر کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ محکمہ داخلہ کی درخواست پر کمشنر نے یہ پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ کسی بھی احتجاج کے پیش نظر نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستوں پر گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے
ٹیگز:-





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 133
Total Hits : 828930
Who's Online : 2




















