ماہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلما نوں کے لیے بہترین تحفہ ہے ،، جس میں ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے برابر ملتا ہے: پروفیسر اعظم حسین
ملتان : ماہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلما نوں کے لیے بہترین تحفہ ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب ستر نیکیوں کے برابر ملتا ہے رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہے ہمیں چا ہیے نیکی اور بھلائی کے کا موں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ان خیالا ت کا اظہارسنیئر نائب صدر پروفیسر اعظم حسین نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے ما ہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اُنھوں نے مز ید کہا بزرگ ہمارا سر ما یہ ہیں ان کے ساتھ وقت گذار نے سے انہیں زند گی کا احساس ملتا ہے اور باعث رحمت وبرکت ہے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی جانب سے اولڈایج ہوم میں رہائش پذیر تمام بزرگ افراد کے لیے عید سعید کے پرُمسرت موقع کے حوالے سے نئے سوٹ دیئے گئے ہیں تا کہ بزرگ افراد بھی عید کی خوشیاں بھر پوُر طریقے سے منا سکیں۔ عید سعید کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اپنے خوشی کے لمحات کو مستحق اور نادار لوگوں کے سا تھ منائیں مستحق افراد میں خوشیاں باٹنا عین ثواب ہے اجلاس سے لائنز کلب انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 305 این ون زون مکس بی کے چیئر پرسن چوہدری الطاف شا ہد نے کہا کہ سر کاری تعلیمی اداروں اور بچوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کے لیے لائنز کلب کی جانب سے آئندہ ماہ سے ترقیاتی کاموں کا آغاز جلدشروع کیا جا ئے گا،شجر مہم کے ساتھ ساتھ سر کاری سکولوں کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر یں گے۔اجلاس میں کلب کی گارگردگی روپوٹ سیکرٹری محمد زمان خان اعوان نے پیش کی۔جبکہ لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان میں سابق سر برامحمد افضل سپرا،سابق ڈسٹر کٹ گورنرمحمد اعظم چوہدری،میاں جاوید اقبال، فرخ عمر، پروفیسرحمید رضا صدیقی،ڈاکٹر باسط رمضان، شہزاد انور شیخ، فہیم ستار شیخ،الیاس انور شیخ،محمد عثمان،سہیل عمران صدیقی، جام اعجاز حسین،اللہ نواز ملک، احمد چغتائی،پروفیسر امجد رامے، شکیل بخاری، افتخار قادری،آصف نیازی،یاسر ارشاد دیوان، دانیال صدیقی، ملک شکیل، جام اخلاق حسین، غلام عبا س،ڈاکٹر کامران اشفاق،عمران خالد،پرویز سلہری ودیگر ممبران نے شرکت





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 92
Total Hits : 828890
Who's Online : 2




















