شہریوں اور بازاروں میں آنے والی فیملیوں کو چاہیے ون وے، نوپارکنگ سمیت ٹریفک قوانین اور ضوابط کا احترام کریں: چوہدری محمود علی و غضنفرملک
ملتان : صدر انجمن تاجران صدر بازار کینٹ چوہدری محمود علی اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے کہا ہے شہریوں اور بازاروں میں آنے والی فیملیوں کو چاہیے ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ون وے، نوپارکنگ سمیت ٹریفک قوانین اور ضوابط کا احترام کریں اور اپنی گاڑیوں کو بازاروں میں لاوارث نہ چھوڑیں اس ضمن میں کینٹ آنے والی فیملیز کے شعوری آگاہی کیلئے کیمپ قائم کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار عید بازار ٹریفک پلان کے حوالہ سے چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان کے ساتھ ان کے آفس میں میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران عید بازار میں ون وے ، نو پارکنگ ایریاز سمیت پر تفصیلی گفت و شنید اور تجاویز پیش کی گئیں میٹنگ میں کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد ، رانا مقصود ، مرزا محمد نسیم بیگ، اختر حسین ، محمدرافع ودیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 6
Visit Yesterday : 581
This Month : 12238
This Year : 60074
Total Visit : 165062
Hits Today : 145
Total Hits : 828943
Who's Online : 3




















