غازی یونین سی بی اے واسا، لیبر،علمدار یونین،مزدور یونین ودیگر تنظیموں پر مشتمل گرینڈالائنس کا مشترکہ اجلاس,,صدارت ہدایت اللہ خان نے کی
ملتان: غازی یونین سی بی اے واسا، لیبر،علمدار یونین،مزدور یونین ودیگر تنظیموں پر مشتمل گرینڈالائنس کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس کی صدارت صدر ہدایت اللہ خان ،جنرل سیکرٹری مہر عمر حیات ہراج نے کی ،اجلاس میں درجنوں عہدے داروں وورکروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہر محمد عمر حیات ہراج ،ہدایت اللہ خان اور ملک منیر ہانس نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ہمارے سینیئر اور بزرگ رہنماؤں کے خلاف اخبارات میں جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں لگائی جا رہی ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، واسا میں جھوٹا کرپٹ مافیا کا ایک گروہ ہے جو مزدوروں میں ہماری اچھی شہرت سے پریشان ہے وہ گروہ واسا میں کرپشن مافیا اور کام چوروں کا گروہ ہے، پیسے لے کر مزدوروں کے جائز کام کرواتے ہیں اس گروہ کا ہر آدمی روزانہ د یہاڑی لگانے کے لیے واسا دفتر میں آتے ہیں، واسا میں شریف لوگوں کی پگڑی اچھالنا ان کاوطیرہ ہے ۔ملازمین کی عزتوں سے کھیلنا ان کا کام ہے یہ ایک بہت ہی زیادہ گھٹیا گروپ ہے،ان کی بیخ کنی کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ،مخدوم شیراز اور لیبر علمدار یونین کے صدر عدنان نور،مقداد حسین صدیقی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ ہم اس کام چور لٹیرے اور بلیک میلر گروپ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ان گھٹیا حرکتوں سے باز ا ٓجائیں ورنہ جب ہم نے جوابی کارروائی شروع کی ،اور حقائق پر مبنی خبریں جاری کرنا شروع کیں ، تو یہ منہ چھپاتے پھریں گے پھر ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اجلاس میں گرینڈ الائنس میں شامل دیگر یونینز کے عہدے داروں نے خطاب کیا ۔





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 107
Total Hits : 828904
Who's Online : 2




















