ملکی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام اور قیام امن وقت کی اشد ضرورت ہے: مفتی عامر محمود
ملتان: جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام اور قیام امن وقت کی اشد ضرورت ہے جس پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اج بالخصوص غریب محنت کش طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے جے یو ائی کے ذمہ داران و کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو ائی کے ذمہ داران سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پرجنرل سیکرٹری نور خان ہانس ۔ سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ۔ حافظ محمد عمر شیخ ۔ قاری محمد یاسین ۔ مولانا محمد یوسف مدنی ۔ خواجہ زاھد حبیب ۔ مولانا امجد علی ضیاء ۔ مولانا غلامحی الدین ۔ مفتی حبیب اللہ بلال ۔مولانا اظہر مسعود کشمیری ۔ قاری عبد الرؤوف ۔ قاری محمود احمد نقشبندی ۔ ملک جاوید اقبال کالرو ۔ مولانا محمد عمیر زکریا ۔ قاری محمد طیب فرید ۔ خواجہ اکرام ۔ مولانا جہانزیب ۔ خواجہ عبد المالک صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے ذمہ داران وکارکنان قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحد ہیں جن کی دین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے لیے پیش بہا خدمات ناقابل فراموش ہیں۔






































Visit Today : 6
Visit Yesterday : 581
This Month : 12238
This Year : 60074
Total Visit : 165062
Hits Today : 136
Total Hits : 828933
Who's Online : 3




















