اساتذہ کرام بچوں کو تحریک پاکستان کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرائیں: ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ
ملتان : سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام بچوں کو تحریک پاکستان کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرائیں، تاکہ نسل نو میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا جا سکے۔ کیونکہ وطن سے محبت جزو ایمان کا درجہ رکھتی ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان میاں خالد عالم، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ سکولز مسز نزہت پروین اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان عفت مسعود مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بے لوث اور ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کا قیام شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سیمینار سے ڈی ای او مردانہ میاں خالد عالم، ڈی ای او زنانہ نزہت پروین، ڈپٹی ڈی ای او عفت مسعود، صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان ریاض اصف اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد رانا اسلم انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستان عطیہ خداوندی ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں تعلیم کے ذریعے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہوگا، جس کے لیے ہمیں پاکستان کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے راستہ کرنا ہوگا۔






































Visit Today : 6
Visit Yesterday : 581
This Month : 12238
This Year : 60074
Total Visit : 165062
Hits Today : 147
Total Hits : 828944
Who's Online : 3




















