مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان کے زیراہتمام 23مارچ کے حوالے سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی
ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے زیراہتمام 23مارچ کے حوالے سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی صدارت صدر رانا ارشاد،صدر رانا عبدالرحمن،ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار ، شاکر خان ، شیخ عمران ، حاجی عبدالعزیز ، بلال کھا کھی، طارق عزیز عمران کھچی، بابر سیال عمران سیال، چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، را نا عبد الرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ،چوہدری عثمان،ڈاکٹر عبدالرزاق ، رب نواز،شعیب،شاکر،رب نواز کھگا،ملک نے کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا ارشاد،صدر رانا عبدالرحمن نے کہا کہ ہماری پاک فوج ہمارے شہید اور ہماری محب وطن عوام سے مل کر اس ملک کی حفاظت ترقی کے ضامن ہیں اور انشاءاللہ ہم سب مل کر اپنی محنت،علم اور ہنر کے ذریعے پاکستان کو ترقی ،تعلیم اور خوشحالی کی راہ پر لائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ 23مارچ ہماری نظر یاتی اساس کا دن ہے،نئی نسل میں ملک کی محبت پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،اسلام کے مطابق ز ندگی گزارنے کیلئے برصیغرکے مسلمانوں نے وطن کا مطالبہ کیا قائد کی قیادت میں مسلمانوں نے 7سال میں اقبال کے خواب کو حقیت میں بدلا ،آج ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہوگا،پاکستان کا مقدر عظیم کامیابیاں اور بلندیاں حاصل کرنا ہے،تاہم اس کے حقیت بننے کے لیےاپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،ریلی کے موقع پر شرکاءنے پاکستانی پرچم اٹھائے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔






































Visit Today : 7
Visit Yesterday : 581
This Month : 12239
This Year : 60075
Total Visit : 165063
Hits Today : 158
Total Hits : 828955
Who's Online : 4




















