ملتان: مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما سابق ممبر میونسپل کارپوریشن روبینہ شاہین نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جو میگا پروجیکٹس عوام کی فلاں بہبود کے لیے دے رہی اس کی مثال پچھلے ادوار میں نہیں ملتی پنجاب کے لیے انہوں نے راشن پروگرام ۔دھی رانی پروگرام سمیت کئی ایسے پروجیکٹس ہیں غریب عوام کے لیے تحفے کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن مسلم لیگ نون کے ورکرز کو دیوار کے ساتھ لگانا پارٹی کے قائدین کا فقدان اور ملتان کے ورکرز کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے مسلم لیگ نون کے ورکرز اپنے قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کو دیکھ رہے ہیں کہ کب وہ اپنے پارٹی ورکر کہ سر پر ہاتھ رکھیں گے پارٹی قیادت کو چاہیے ملتان پر توجہ دیں تاکہ مسلم لیگ نون کی پارٹی کو مضبوط کیا جا سکے اس کا رزلٹ انے والے الیکشنوں میں مل سکے