ملتان :  ممبر ضلعی امن کمیٹی شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں جنہوں نے یوم شہادت حضرت امام علی کے موقع پر شانہ بشانہ غم منا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ اپس میں متحد ہیں اور اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے خلاف یکجا ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر لائسنس دار اخلاق احمد صدیقی،حسن جاوید انجم،غلام شبیر،ملک عابد حسین بھٹہ،خواجہ اشرف صدیقی،رئیس احمد،محمد نقاش،فراست علی صدیقی ودیگر موجود تھے شاہد عباس چاون نے مزید کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکمہ جات کی جانب سے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی اور خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی