بلوچستان میں مسلسل سرائیکی مزدوروں اور فوجی جوانوں کی شہادتوں پر سرائیکستان نوجوان تحریک کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان : بلوچستان میں مسلسل سرائیکی مزدوروں اور فوجی جوانوں کی شہادتوں پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے معصوم شاہ روڑ پر ماہرنگ بلوچ سمیت ملک دشمن دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ملک دشمن ماہرنگ بلوچ سمیت سب دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین آپریشن کرنے اور کیفرِ کردار تک پہنچانے کےمطالبات درج تھے مظاہرین نے ،ظالموں جواب دو خون کا حساب دو،سرائیکی کب تک لاشیں اٹھائیں عیاش حکومت جواب دے، پاک فوج قدم بڑھاؤ ملک دشمن مکاؤ قوم تمہارے ساتھ ہے کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکی مزدور ملک میں لاوارث ہو چکے ہیں کئی واقعات ہو چکے ہیں مگر حکومت نے دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہید ہونے والے چار مزدورں کا خون سرائیکی وسیب کے مفادپرست سیاستدانوں کے سر پر ہے جو ذاتی مفاد کی خاطر سرائیکی صوبہ کے لیے عملی جدو جہد نہیں کرتے۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ ہمارے وسیب کے تمام مسائل کا حل سرائیکی صوبہ کے قیام میں ہے اگر آج ہمارا صوبہ ہوتا تو ہمارے یہ غریب نوجوان دو وقت کی روٹی کی لیے بلوچستان میں قتل ہونے کے لیے نہ جاتے سرائیکی راہنما نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ ماہرنگ بلوچ سمیت تمام بیرونی ایجنٹوں اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں اور جو سیاستدان یا کوئی اور ان دہشت گردوں کی حمایت کرے اس کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی






































Visit Today : 7
Visit Yesterday : 581
This Month : 12239
This Year : 60075
Total Visit : 165063
Hits Today : 157
Total Hits : 828954
Who's Online : 4




















