پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم محمد شہباز شریف
bbc news urdu نے Saturday، 22 March 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جان سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کی بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی۔ “اے پی پی ” کے مطابق وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 93
Total Hits : 828890
Who's Online : 2




















