عارف عباس ڈائریکٹر (ورکس)، عبدالسلام ڈائریکٹر (ریکوری) تعینات، نوٹیفکیشن جاری
bbc news urdu نے Saturday، 22 March 2025 کو شائع کیا.
ملتان: حکومت پنجاب، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عارف عباس کو ڈائریکٹر (ورکس)، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (WASA)، ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل میں فرائض انجام دیں گے۔ اس تقرری کے ساتھ ہی منعم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر (انجینئرنگ/BS-18) کو ڈائریکٹر (ورکس) کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، عبدالسلام کو ڈائریکٹر (ریکوری)، WASA، ملتان مقرر کر دیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل میں خدمات انجام دیں گے۔ اس تبدیلی کے تحت انجم الزمان، ڈپٹی ڈائریکٹر (ریکوری/BS-18) کو ڈائریکٹر (ریکوری) کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 5
Visit Yesterday : 581
This Month : 12237
This Year : 60073
Total Visit : 165061
Hits Today : 127
Total Hits : 828924
Who's Online : 2




















