ملتان(صفدربخاری سے)چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز، ممبر نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ اور ممبر بورڈ آف انویسٹمنٹ چوہدری ذوالفقار علی انجم نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہمیں ان عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد، خودمختار اور باوقار ریاست کے قیام کے لیے لازوال جدوجہد کی۔ ان کا خواب محض ایک خطہ زمین حاصل کرنا نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھنا تھا جو عزت، آزادی اور ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کرے۔ایس ایم فوڈز لمیٹڈ نے اپنے قیام سے لے کر آج تک ہمیشہ معیار، جدت اور ارزانی کے اصولوں کو پیش نظر رکھا ہے۔ ہمارا مقصد ایسی غذائی مصنوعات تیار کرنا ہے جو معیار اور جدت کا اعلیٰ نمونہ ہوں۔ برسوں کی محنت، دیانت اور عزم کے نتیجے میں ہم نے اپنی وابستگی برقرار رکھی اور اس امر کو یقینی بنایا کہ ہمارے معروف برانڈز صنعت میں اعلی میعار پر ہوں۔ ایس ایم فوڈز کی کامیابی محض کاروباری ترقی پر نہیں بلکہ دیانت، اعتماد اور ذمہ داری جیسے اصولوں پر مبنی ہے، جو ہمارے ہر اقدام کی بنیاد ہیں۔آج، ایک فخریہ پاکستانی کمپنی کے طور پر، ہم انہی اصولوں پر کاربند ہیں جو ملکی معیشت کی ترقی، جدت اور محنت کے ضامن ہیں۔ ہم اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اپنی اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے ملک کی خوشحالی میں معاون بن رہے ہیں۔پاکستان کا ترقی کا سفر مسلسل جاری ہے، اور ہمیں اپنی قوم کے ساتھ مل کر ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانی ہوں گی۔ آئیے، ان نظریات کی تجدید کریں جن پر ہمارے ملک کی بنیاد رکھی گئی اور دیانت، خلوص اور محنت سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد کریں۔