ملتان (صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کی دیگر انتظامیہ کے ساتھ ہسپتال کے احاطے میں شجرکاری۔ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال ملتان کے احاطے میں آج شجرکاری کی اور آگاہی واک بھی کی، اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری اور درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پودے لگاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب اور صاف بنانے کے لیے شجرکاری مہم کو فروغ دینا از حد ضروری ہے۔ اور یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور خوشحال ماحول کی ضمانت بھی فراہم کرے گا۔