سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،، 11 دہشتگرد گرفتار
bbc news urdu نے Saturday، 22 March 2025 کو شائع کیا.
لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی نے ترجمان سی ٹی ڈی کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی ، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور ، بہاول نگر اورفیصل آبادمیں کئے گئے جس دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا جبکہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اورپرائمہ کارڈ برآمدکرلئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر ، مقصود خان ، عمیر ، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 6
Visit Yesterday : 581
This Month : 12238
This Year : 60074
Total Visit : 165062
Hits Today : 147
Total Hits : 828944
Who's Online : 3




















