ملتان (صفدربخاری سے) تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست میں معروف سکالر علامہ صاحبزادہ ظہیراحمد نقشبندی نے ”فکر آخرت” کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔ نشست کی صدارت صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی نے کی جبکہ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں علامہ صاحبزادہ ظہیراحمد نقشبندی نے کہا کہ دنیا کی حقیقت فانی ہے اور ہر انسان کو ایک دن اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں بار بار آخرت کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ کامیاب وہی شخص ہوگا جو دنیا میں نیک اعمال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی چمک دمک اور عارضی آسائشوں کی وجہ سے ہمیں آخرت سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ جو شخص اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارے گا، وہ آخرت میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول نقل کیا کہ ”دنیا پیٹھ پھیر کر جا رہی ہے اور آخرت ہماری طرف بڑھ رہی ہے، پس تم آخرت کو اختیار کرو جو ہمیشہ رہنے والی ہے”۔انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں آخرت کی تیاری کا درس دیتا ہے۔ہر مسلمان کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا چاہیے۔دروس عرفان القرآن کی اختتامی نشست میں ضلعی صدر احمدقریشی،صاحبزادہ محمد زبیر نقشبندی،مولانا اعجاز بہشتی،رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،پیرافضل فرید چشتی،زاہد مقصود قریشی،الحاج اشرف قریشی،مفتی خورشید صدیقی،چوہدری جاویداشرف وڑائچ،شبیر نواز کھیڑا،مفتی عبدالمجید فیضی،پروفیسر فرحان قمر سعیدی،علامہ امیراظہر سعیدی،قاری اخترسعیدی،حاجی اقبال آہیر،علامہ حبیب اللہ چشتی،چوہدری اشفاق رشید،زمان خان اعوان،حاجی خلیل آہیر،علامہ اسلم چشتی،ہمااسماعیل،پلوشہ سرفراز،ثوبیہ عزیز،سیدہ اسماء بخاری،مسز غلام حیدر،مسز رکن الدین حامدی،کنیز فاطمہ جاوید،صوفیہ نور،انجینئر عمر چشتی،چوہدری جاوید بندیشہ،یونس قادری،نورحسین قادری،شیرخان طاہر،مصباح اسحاق،شیخ عبدالحمید قادری،ڈاکٹر آصف مراد سیالوی،انورمہروی،راؤ جمیل قادری،عبدالحمید البدری،شاہد اکرام حامدی،غلام حسین فریدی،حافظ اورنگ زیب حامدی،پیر سید ناظم حسین شاہ،بلال نون،یوسف نون،پروفیسر اسحاق ساقی،سجاد نقشبندی،انجینئرشکیل خاکی،کمانڈرمحمد اقبال ڈھڈی،چوہدری محمد ناصر،شاہد شاہ ہاشمی،سفیان رضامصطفوی،احمد ریحان،عثمان سجاد اورحارث قریشی سمیت سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔اختتام پر 30 مرد و خواتین کو بذریعہ قرعہ اندازی ترجمہ عرفان القرآن کے نسخے اورایک خوش نصیب کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔عمرہ کا ٹکٹ کمانڈر محمد اقبال ڈھڈی اور ڈھڈی برادران کی جانب سے عطیہ کیا گیا تھا جو قرعہ اندازی کے بعد انجینئر شکیل خاکی کے حصے میں آیا۔