ملتان: انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹس کی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے کہ سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہے نماز پنجگانہ اور قرآن کی تلاوت کو اپنا معمول بنانا ہوگا اسی میں ہماری کامیابی و نجات ہے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی فوکس کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی سی ایم اے میں سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر طلبہ و طالبات کے درمیان کوئز مقابلے کے موقع پر کیا ممانانِ خصوصی القرآن انسٹی ٹیوٹ کی چیف ایگزیکٹو مس مہوش چوہدری اور ڈائریکٹر مس مقدس نے کہا کہ افسوس ہے کہ اج کل کے مسلمان قرآن کریم کی طرف سے نہایت غافل ہو رہے ہیں اس کے پڑھنے، سوچنے، سمجھنے اور ہدایت سے مستفید ہونے کی طرف توجہ نہیں کرتے اور کھلم کھلا ترک قرآن پاک ہے اللہ تعالی ان کو اس کی طرف راغب اور اس کی تلاوت میں شاغل ہونے کی توفیق بخشے تاکہ وہ اس پر عمل کریں اور فلاح کونین حاصل کریں سیکرٹری آئی سی ایم اے محمد شہباز نے کہا کہ ادارہ ہذا میں باقاعدہ دینی تعلیم کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بہترین لیکچرز دیتے ہیں اور طلبہ کی تعلیم تربیت کے ساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے طلباء و طالبات اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ اچھی طرح سمجھ کر اس پر عمل کریں تقریب میں کوئز پروگرام میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے اور افطاری کا اہتمام کیا گیا