درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے: شیخ طارق رشید
ملتان: سابق رکن قومی اسمبلی ومیئر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے سبزہ زار میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر پودا لگاتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ ان کا وجود ہماری آنے والی نسلوں کے لیئے بہت ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی انسانی زند گی کے لیے زہر قاتل ہے لھذامعاشرے سے آلودگی کے خا تمے کے لیے شعور آگا ہی کو فروغ دیا جا ئے کیو نکہ اجتماعی کو ششوں کے بغیر ماحو لیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن نہیں لھذا سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ذیادسے زیادہ درخت لگا ئیں تا کہ ماحول کو سر سبز اور شاداب بنایا جا سکے۔ پوری قوم کو اپنے وطن میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لیئے ایک ہوجانا چاہئیے۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہی۔اور اُس کی آبیاری بھی کرے ممتاز سیاسی سماجی راہ نما قسور بھٹی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔اس موقع پر ملتان آرٹس کونسل کے افسران اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔







































Visit Today : 76
Visit Yesterday : 581
This Month : 12308
This Year : 60144
Total Visit : 165132
Hits Today : 457
Total Hits : 829254
Who's Online : 12




















