ملتان(صفدربخاری سے) محمد بن قاسم بلائنٍڈ ویلفیئر کیپلیکس کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ نابینا افراد ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہے ہم ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے معاشرے کا کار آمد شہری بنارہے ہیں۔محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر ملتان میں درجنوں کی تعداد میں نابینا افراد موجود ہیں جن کو مفت تعلیم و تربیت۔رہائش۔کھانا اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس میں نابینا افراد کے اعزاز میں منعقدہ سالانہ افطار دڈنرویوم بدر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسماجی رہنماء محمد ضیا احمد۔سعدیہ طارق،پروفیسر عبد الماجد وٹو،مرزا ندیم بیگ،خرم شہزاد،پیر عبید صدر پوری۔سمیت دیگر افراد نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ 40 سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن کر علم کی روشنی پھیلا رہا ہے۔حکومت کو بھی چاہئے کہ نابینا افراد کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج پورے پاکستان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں جو کہ ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے