www.bbcnewshd.com نے Sunday، 5 September 2021 کو شائع کیا.
بورے والا/انٹی کرپشن کی کاروائی علاقہ مجسٹریٹ بورے والا اور محکمہ انٹی کرپشن کا محکمہ انہار کے ملازم پر چھاپہ،اوور سیئر کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا بورے والا کے نواحی گاوں 499/ ای بی کے کسان محمد اقبال نے محکمہ انٹی کرپشن کو اطلاع دی کہ محکمہ انہار بورے والا کا اوورسیئر نہری پانی کے موگہ کے سائز کم کیا ہو ا ہے اور موگہ سائز کو بحال کے لئے اس سے رشوت طلب کر رہا ہے جس پر سرکل انچارج انٹی کرپشن شاہد نذیر وڑائچ نے علاقہ مجسٹریٹ عمر بشیر کی قیادت میں پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر اوور سیئر محمد نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور کسان سے رشوت کی رقم وصول کی علاقہ مجسٹریٹ نے اس سے نشان زدہ 35 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ محکمہ انٹی کرپشن نے ملزم محمد نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے
ٹیگز:-







































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 497
This Month : 1225
This Year : 64944
Total Visit : 169932
Hits Today : 2161
Total Hits : 884237
Who's Online : 6




















