عالمی یومِ خوشی حقیقی مسکراہٹوں کی تلاش
عالمی یومِ خوشی حقیقی مسکراہٹوں کی تلاش
تحریر ۔شاہدہ پیرزادہ شھگی
دنیا بھر میں آج عالمی یومِ خوشی منایا جا رہا ہے۔ خوشی، جو کسی قیمتی زیور سے زیادہ قیمتی ہے، جو دولت، شہرت اور کامیابی سے بالاتر ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی خوش ہیں؟ کیا ہماری خوشی صرف ایک دن کا تہوار ہے یا یہ ایک مسلسل احساس ہے جو ہماری زندگیوں میں موجود رہنا چاہیے؟
اقوامِ متحدہ نے 2012 میں یہ دن مقرر کیا تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ترقی کا پیمانہ صرف معیشت کی بہتری نہیں بلکہ خوشی اور اطمینان بھی ہے۔ مگر کیا ہمارا سماج خوشی کے حقیقی اسباب کو سمجھ پایا ہے؟
ہم مادی دوڑ میں اتنے آگے نکل چکے ہیں کہ دلوں کی سچائی، بے غرض مسکراہٹ اور تعلقات کی گرمی کہیں کھو گئی ہے۔ ہم نے خوشی کو برانڈز، سوشل میڈیا لائکس اور عارضی تسکین میں تلاش کرنا شروع کر دیا ہے، جبکہ حقیقی خوشی دوسروں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں ہے۔ کسی مجبور کی مدد، کسی دکھی دل کو تسلی، کسی بچے کی بے ساختہ ہنسی—یہی وہ مسرتیں ہیں جو روح کو سیراب کرتی ہیں
آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم صرف اپنی نہیں، بلکہ اپنے اردگرد موجود ہر انسان کی خوشی کا ذریعہ بنیں۔ کیونکہ خوشی وہ واحد دولت ہے جو بانٹنے سے بڑھتی ہے۔ اگر ہم حقیقی خوشی چاہتے ہیں تو ہمیں صرف لینا نہیں، بلکہ دینا بھی سیکھنا ہوگا
محبت، وقت، خلوص، اور مسکراہٹیں
تو آئیے، آج سے خوشی کو ایک دن کی تقریب نہیں، بلکہ زندگی کا اصول بنا لیں







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 523
Total Hits : 829320
Who's Online : 7




















