21 رمضان المبارک،،،امن وامان کے قیام اور جلوس روٹس پر مثالی نظم و ضبط کیلئے حسب روایت ممبران امن کمیٹی عملی تعاون کرینگے:متولی امام بارگاہ ولائسنسداران
ملتان : 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے حوالہ سے متولی امام بارگاہ ولائسنسداران دائم ھمدانی، سید علی اصغر رضوی ، صدر انجمن تاجران صدر بازار کینٹ چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر قومی امن کمیٹی کینٹ، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، باسط توقیر انصاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امن وامان کے قیام اور جلوس روٹس پر مثالی نظم و ضبط کیلئے حسب روایت ممبران امن کمیٹی عملی تعاون کرینگے انہوں نے مزید کہا کینٹونمنٹ امن کمیٹی ملتان کینٹ بورڈ حکام سے اپیل کرتے ہیں 21 رمضان یوم شہادت حضرت امام علی کے مرکزی جلوس روٹس پر پیچ ورک اور دیگر ضروری کام کروائے جائیں تاکہ جلوس روٹ پر عزاداروں اور شرکاء کو پریشانی نہ ہو انہوں نے مذید کہا مرکزی جلوس 21 رمضان کے حوالہ سے کینٹ پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات اطمینان بخش ہیں ۔







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 523
Total Hits : 829320
Who's Online : 7




















