مفتی عبدالباقی کا قتل،،،حکومت امن و امان پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے: جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان
ملتان : جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی عبدالباقی کو نامعلوم افراد کی جانب سے جان بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں جے یو ائی ضلع ملتان کے امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ،ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت امن و امان پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اج پوری قوم میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے مفتی عبدالباقی کا قتل کوئی معمولی واقعہ نہیں جس پر اج بالخصوص جے یو ائی کے قائدین اور کروڑوں کارکنان انتہائی افسردہ ہیں مفتی عبدالباقی پر حملہ میں ملوث ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں تعزیتی اجلاس میں کیا اس موقع پر مولانا زاہد حبیب،جاوید اقبال کالرو،امجد علی ضیاء،مولانا اظہر مسعود،قاری عبدالرؤف،مفتی حبیب اللہ بلال،مولانا زاہد مسعود،قاری یاسین،مولانا محمد یوسف مدنی ودیگر بھی موجود تھے مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ جے یو ائی مفتی عبدالباقی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 514
Total Hits : 829311
Who's Online : 7




















