اقامتِ دین کی منزل حاصل کئے بغیر تفہیم و تبلیغِ دین کے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے: علامہ قمرجاویدالقادری
ملتان (صفدربخاری سے) تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر علامہ قمرجاویدالقادری نے کہا کہ تاجدار کائنات نے اپنی حیات مبارکہ کے چالیس برس فقط اپنا کردار معاشرے کے سامنے پیش کیا،اس کے بعد اعلان نبوت ہوا اورغلبہ دین حق کی جدوجہد میں سب سے بڑی دلیل وہ مصطفوی کردار تھا جس کو دشمن بھی صادق اورامین کہہ کر پکارتے تھے۔تاجدار کائنات نے مصطفوی معاشرے کی بنیاد عدل اورمساوات پر رکھی جس میں طبقاتی تقسیم کو ختم کیا گیا۔ہر امیر اورغریب کیلئے ایک ہی قانون اقامت دین کی علامت ہے۔اقامت دین کی منزل حاصل کئے بغیر تفہیم و تبلیغ دین کے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔بدقسمتی سے قوم نے غلبہ دین کی امید ان لوگوں سے لگا رکھی ہے جن کا اپنا دامن داغدار ہے۔کرپٹ اورظالم نظام میں رہتے ہوئے صالح معاشرے کی امید محض فریب ہے۔زندگی کے ہر شعبے کو اسلامی تعلیمات کے رنگ میں رنگے بغیر مصطفوی معاشرے کا قیام عمل میں نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ مصطفوی معاشرے کا قیام محض دعوت و تبلیغ اورمخصوص وضع قطع اپنانے سے نہیں بلکہ باطل کو للکارنے سے ہوگا۔تحریک منہاج القرآن مصطفوی معاشرے کے قیام کی عملی جدوجہد کررہی ہے۔درس عرفان القرآن کی تیسری نشست کی صدارت پیر نوید فرید چشتی صابری نے کہ جبکہ ضلعی صدر احمدقریشی،صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل حافظ محمد اسلم،بشارت عباس قریشی،رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،شبیر نواز کھیڑا،عاشق بھٹی،پیر افضل فرید چشتی،حافظ ظفر قریشی،مفتی عبدالمجید فیضی،پروفیسر فرحان قمر سعیدی،جاویداشرف وڑائچ،علامہ امیراظہر سعیدی،قاری اخترسعیدی،علامہ حبیب اللہ چشتی،یاسرارشاددیوان،علامہ اسلم چشتی،ہمااسماعیل،پلوشہ سرفراز،ثوبیہ عزیز،سیدہ اسماء بخاری،انجینئر عمر چشتی،چوہدری جاوید بندیشہ،یونس قادری،احسان سعیدی،نورحسین قادری،شیر خان طاہر،مصباح اسحاق،پیر سید ناظم حسین شاہ،قاری اختر سعیدی،بلال نون،سجاد نقشبندی،شکیل خاکی،شاہد شاہ ہاشمی،احمد ریحان،عثمان سجاد اورحارث قریشی سمیت سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ درس عرفان القرآن کی پانچویں نشست بروز جمعرات بعد نماز فجر مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگی جس میں علامہ محمد مہتاب اظہر راجپوت ”سوشل میڈیا اورہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر درس قرآن دیں گے۔






































Visit Today : 112
Visit Yesterday : 581
This Month : 12344
This Year : 60180
Total Visit : 165168
Hits Today : 674
Total Hits : 829471
Who's Online : 4




















