یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ منانے کے حکومتی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں: پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوتﷺ
ملتان : پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوتﷺرجسٹرڈپاکستان کے زیراہتمام یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوتﷺکانفرنس کی صدارت مرزامحمدارشدالقادری نے کی علامہ سعید اخترقادری،مرزااصغرعلی،علامہ عبدالرشیدسعیدی،صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین،راناغلام مرتضیٰ قادری، پیر مظہرفاروق چشتی،سرفراز اویسی، مرزادانش ارشد،علامہ سراج قادری، علامہ معین رضاقادری،علامہ لیاقت حسین سعیدی،علی سلیمان نوری نے اظہارِ خیال کیا مرزامحمدارشدالقادری نے کہاکہ یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ منانے کے حکومتی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں قانونِ ختمِ نبوتﷺکوختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصرکے لئے سدباب ہے علامہ سعید اخترقادری نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے مرزا اصغر علی نے کہا ملک میں توحید خداوندی پرکھلے عام حملے ہورہے ہیں کوئی روک ٹوک نہیں علامہ عبدالرشیدسعیدی نے کہا قرآنِ پاک، صحابہ کرام، اہلِ بیتِ پاک،امہات المؤمنین، مقدسات دینیہ کی آئے روز توہین پرحکومت اوراداروں کی خاموشی سے بیبسی ٹپکتی نظر آرہی ہے مرزا دانش ارشد نے کہا کہ بلوچستان اورخیبر پختون خواہ میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کاکام یاب آپریشن ٹرین کے مسافروں کی بحفاظت بازیابی پرعوام افواج پاکستان کوسلام تحسین پیش کرتے ہیں بلوچستان اورکے پی کے میں پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں پاک فوج آپریشن بدراوردیگر اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتیہیں واجدعلی سعید، غلام شبیر نقشبندی، سلیم حامدی،راشدانصاری، سھیل قادری، عمران سلیمان، جنیدارشد، حافظ عبداللہ اصغر،اعمش ارشد،حافظ احمدعبید عطاری، رضوان سلیمان، سمعیداختر،ودیگر سینکڑوں افراد کی کانفرنس میں شرکت اورپاک فوج زندہ باد دہشت گرد مردہ باد تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے پوراعلاقہ گونج اٹھا







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 516
Total Hits : 829313
Who's Online : 7




















