تحریک انصاف کا پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
bbc news urdu نے Sunday، 16 March 2025 کو شائع کیا.
لاہور: تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ اکمل خان باری نے کہا کہ شہداءجعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداءسے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 512
Total Hits : 829309
Who's Online : 7




















