ملتان : فدا ایونیو ملتان کے نو منتخب صدر جنید ترین،جنرل سیکریٹری قسور گراہ،سکریٹری نشرو اشاعت اکرم مجاہد نے کہا ہے کہ مسائل کا شکار مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فدا ایونیو ملتان کی جنرل باڈی کے نومنتخب عہدیداران کے اعلان کے موقع پر کیا جس میں صدر جنید ترین،نائب صدر اول محسن سندیلہ،سینیئر نائب صدر پروفیسر حسنین،نائب صدر دوئم قسور گراہ،جنرل سیکرٹری میاں قاسم،جوائنٹ سیکریٹری فرحان منیر،ایڈیشنل سیکریٹری آصف ہارون،فنانس سیکریٹری محمود شاہ،سیکرٹری نشر و اشاعت اکرم مجاہد،لیگل ایڈوائزر نادر کمال چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری محمد علی،اور اگین مجلس سے حملہ پرویز اختر، انجم،ولید سندیلہ،اظہر کاظمی،طارق بھٹی منتخب ہوئے ۔