5روزہ مجالس عزا ء و ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت حضرت علی علیہ السلام
ملتان : امام بارگاہ کاشانہ حیدر ؑچاہ بوہڑ والاکے لائسنسدار و منتظم سید دائم رضا ہمدانی کے زیر اہتمام چار روزہ مجالس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت علی علیہ السلام17سے 20 رمضان المبارک بمطابق 18 مارچ تا 21 مارچ 2025 بمقام امام بارگاہ کاشانہ حیدر ؑچاہ بوہڑ والا ملتان میں روزانہ 8-30 بجے شب منعقد ہونگی۔مجالس عزاء سے علامہ ریاض جوہری آف کراچی خطاب فرمائیں گے اور ضیاء حیدر زیدی و برادران مرثیہ خوانی کریں گے۔21رمضان المبارک بمطابق 22 مارچ 2025 بروز ہفتہ صبح 6-00بجے اسی عزاء خانہ پر مجلس عزاء برپا ہوگی اور صبح 7-00بجے جلوس شبیہ تابوت حضرت علی علیہ السلام برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ کا شانہ شبیر ؑ لال کرتی ملتان کینٹ میں اختتام پذیر ہوگا۔یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے لائسنسدار سید دائم رضا ہمدانی، سید اصغر عباس نقوی، مظاہر حسین، مبشر زیدی، رضوان ہمدانی، حسنین ہمدانی، عرفان زیدی اور سلمان زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوس کے روٹس پر تاحال سڑکوں کی مرمت،لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات نامکمل ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ سے گذارش ہے کہ فوری طور پر روٹس کا معائنہ کیا جائے اور بروقت انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں اور ملتان کے تمام جلوسوں بالخصوص ملتان کینٹ کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 520
Total Hits : 829317
Who's Online : 7




















