جعفر ایکسپریس ٹرین پرحملہ ملک و قوم کے خلاف گھناونی سازش ہے: کرامت علی شیخ
ملتان: ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردوں کے حملہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر ٹرین پر حملہ میں ملوث ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعہ سزا دی جائے جو ملک و قوم کے خلاف گھناونی سازش کرکے وطن عزیز پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں لیکن پاک فوج کے جوانوں نے مسافروں کو بچانے کے لیے ٹرین پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ایم کیو ایم پاکستان انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے حکومتی سطح پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں مل جائیں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات یقینا تشویش ناک ہیں جس پر قابو پانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔







































Visit Today : 83
Visit Yesterday : 581
This Month : 12315
This Year : 60151
Total Visit : 165139
Hits Today : 508
Total Hits : 829305
Who's Online : 7




















