ملتان (صفدربخاری سے) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زیر تعمیر بلڈنگ کاوزٹ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے منصوبے کی تعمیراتی پیشرفت اورمعیارِ کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کا کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار۔انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم احمد خان کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ کنٹریکٹر کو سختی سے تاکید کی جائے کے بلڈنگ کے تمام فالورز پر لیبر کی تعداد بڑہا کر کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس منصوبہ کو موجودہ مالی سال میں ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبہ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کے اطراف شجر کاری کی جائے۔ بڑے سایہ دار درخت لگا کر گرین بیلٹ میں گراس لگائی جائے۔