ملتان (صفدربخاری سے) مستقبل پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، مستقبل پاکستان ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی رہائش گاہ پر راشن تقسیم کیا گیا ، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں علاقہ کی معروف شخصیات خلیفہ ڈیری رستم گھی والے امجد انصاری ، شاہد حمید، راشد حسین راجپوت ، عاقل عثمان بٹ ، محمد طلحہ یوسف انصاری بھی شریک تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مستقبل پاکستان پارٹی کے نائب صدر سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، قربانی اور محبت کا پیغام دیتا ہے، مستقبل پاکستان پارٹی اسی جذبے کے تحت عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ملتان کے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ کمزور اور معاشی مشکلات میں مبتلا خاندانوں کو خوراک کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں ، میزبان حاجی محمد یوسف انصاری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت یہ کار خیر جاری ہے ،صاحب حیثیت لوگوں کو اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہئیے ، انہوں نے کہاکہ چئیرمین انجنئیر ندیم ممتاز قریشی فلاحی کاموں اور مخلوق خدا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ ، انہیں ہمیشہ اس کار خیر کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے ، ہم سب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس موقع پر اہلِ علاقہ نے مستقبل پاکستان پارٹی کے خدمت مشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نیکی اور خیر خواہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مستحقین اور غرباء کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حاجی یوسف انصاری نے بھی علاقہ میں سالہاسال سے یہ کار خیر جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس پر اہل علاقہ ان کے شکر گزار ہیں اور انہیں دعائیں دیتے ہیں ۔