ملتان: تحریک انصاف کی رہنما امیدوار این اے 148ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم تو کیا پوری دبیا سوگوار ہے سانحہ میں 25سے ذائد معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کیاگیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس واقعہ میں حکومت کا کردار خاموش تماشائی رہا جب میڈیا پر پوچھا جارہا تھا کہ اپریشن ہورہا ہے تو آپ کوئی ہنگامی میٹنگ کال کریں تو انکے وزراء کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کام کررہی ہیں تو پھر آپ کیا کررہے ہیں فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن اندرونی امن و عامہ کا خیال رکھنا کس کا کام ہے کیا آپ کا کام دھاندلی کے زریعے حکومت میں آنا اور مقدمے معاف کرانا کھانا پینا اور چلے جانا ہےیا ملک کے عوام کو تحفظ پہنچانا,حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کامقابلہ کریں اس کے لیے کچھ سخت اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روز روز کے سانحے سے محفوظ رہا جا سکے یہ باتیں انہوں نے این اے 148قاسم بیلہ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیں اور شہداء کے حق میں دعاء مغفرت کی اور شہداء کے ورثاء کو صبروجمیل عطاء کرنے کی دعا بھی کی گئی۔