ملتان:  کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام مسلم اور مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیتھولک چرچ بشپ ہاﺅس ملتان میں کیاگیاجس کی صدارت کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ روزہ ہمیں صبر۔برداشت۔اور رواداری کا سبق دیتا ہے اس وقت دنیا بھر میں بسنے والے مسلم اور مسیح حالت روزہ میں ہیں اور ہمییں اس وقت بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم مسلم و مسیحی مل کر کیتھولک چرچ میں افطاری کر رہے ہیں۔جو کہ رواداری کی اعلی مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔جس کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے معاشرے کو پرامن بنانے کے لئے نوجوانوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانوں کو جوڑنے کی بات کریں کیونکہ تمام مذاہب احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں ہمیں امن بھائی چارے اور صلح کی طرف بڑھنا چاہیےتاکہ ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے اس موقع پر گفتگو کرتے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کےایگزیکٹیو سیکرٹری سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ انسانیت کو اہمیت دینا وقت کی ضرورت ہے اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر مشترکات کو فروغ دیکر مثالی معاشرے قائم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم کسی کے ساتھ اپنے بھائیوں کی طرح سلوک نہیں کرتے تو ہم انسان کہلوانے کے قابل نہیں ہیں۔ہم مختلف مذاہب کے لوگ ملکر پر امن طریقے سے پاکستان میں رہ رہے ہیں یہ اس معاشرے کی خوبصورتی ہے اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اس موقع پرفادر جیمز چنن ،فادر ڈینیئل تاج ،فادر پیٹرک پطرس ،فادر افتخار مون ،فادر سسل ،برادر وسیم ،برادر قمر،پروفیسر عبدالماجد وٹو،پروفیسر عبدالقدوس صہیب ،بشارت عباس قریشی، سید عارف کاظمی ،مخدوم سید عون رضا شمسی ،سرفراز کلیمنٹ ،امروز گل ،راﺅ عبدالقیوم شاہین ،حنا سلمان ،شازر گل سمیت دیگر تھے۔