جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ،،، تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا: سیکیورٹی ذرائع
کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے جہاں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروا لیاہے، جنہیں کے دہشت گرد انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھ اکہ اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی بربریت کا پہلے سے نشانہ بننے والے چند شہیدمسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کردیا جائے گا۔






































Visit Today : 160
Visit Yesterday : 581
This Month : 12392
This Year : 60228
Total Visit : 165216
Hits Today : 911
Total Hits : 829709
Who's Online : 3




















