ملتان: محمد ایوب مغل صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جسے عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے ہم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہیہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنانے گی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اور زخمیوں کے دکھ کا مداوا کیا جائے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے مضبوط لائحہ عمل بنائے۔