بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر نہتے مسافروں پر حملہ ،، ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے: جمعیت علماء اسلام ملتان
ملتان : جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید،مولانا زاہد حبیب،جاوید اقبال کالرو،امجد علی ضیا ء،مولانا اظہر مسعود،قاری عبدالرؤف،مفتی حبیب اللہ بلال،قاری یاسین،مولانا محمد یوسف مدنی و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر نہتے مسافروں پر حملہ میں ملوث ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے حکومت امن و امان کے قیام کے لیے سخت رویہ اپنائے تاکہ ملک و قوم دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں مل جائیں جو وطن عزیز پاکستان کے امن کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جے یو ائی کے ذمہ داران و کارکنان قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ہم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین کی بھرپور انداز میں دادرسی کرے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔






































Visit Today : 160
Visit Yesterday : 581
This Month : 12392
This Year : 60228
Total Visit : 165216
Hits Today : 917
Total Hits : 829714
Who's Online : 3




















