پنجاب کالج فار ویمن ملتان میں رمضان کریم کی مناسبت سے جائزہ تلاوت و نعت کے عنوان سے شاندار پروگرام کا انعقاد،،سینکڑوں بچوں، اساتذہ اور مہمانوں کی شرکت
ملتان: بچوں میں تلاوت اور نعت کا شعور اسلامی معاشرے کا عکاس ہے: پروفیسر خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ رمضان میں مذہبی پروگرامز کا انعقاد ہمیں انسانیت اور رواداری کا درس دیتے ہیں: اسامہ بشیر قریشی ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کالجز پنجاب کالج فار ویمن ملتان میں رمضان کریم کی مناسبت سے جائزہ تلاوت و نعت کے عنوان سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات سینکڑوں بچوں، اساتذہ اور مہمانوں کی شرکت تھی جس نے شرکا ء میں اتحاد اور نظم و ضبط کی فضا ء قائم کرنے میں مدد کی۔ پروگرام کا آغاز طالبات کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مختلف طالبات نے ہدیہ نعت پیش کیے۔ رمضان کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے پنڈال کو اسلامی مذہبی ثقافت کے رنگوں سے نہ صرف مزین کیا گیا تھا بلکہ طلبا ت کے بنائے ہوئے اسلامی آرٹ کے فن پاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کالج طلبا ء کو ہمیشہ ایسے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے ان کی جسمانی اور روحانی نشوونما ہو سکے اور وہ معاشرے میں ایک اچھا کردار پیش کر سکیں۔ معاشرے کو اس وقت جس ہم آہنگی اور رواداری کی ضرورت ہے وہ اسلامی تعلیمات کے نتیجے میں ہی پیدا کی جا سکتی ہیں اور نئی نسل کو اس سے روشناس کروانے کے لیے تعلیمی اداروں کا کردار ناگزیر ہے۔ڈائریکٹر پنجاب کالجز اسامہ بشیر قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہ رمضان ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے اور یہی وہ درس ہے جس کی مستقبل کے لیڈروں کو فکر کرنی چاہیے کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جائے جس کی بنیاد محبت اور بھائی چارہ پر ہو اور اس طرح کے پروگرام طالبات کو اسلام کے قریب لانے کا باعث بنتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔نقابت کے فرائض پروفیسرمسز مہوش پاشا نے ادا کئے۔






































Visit Today : 160
Visit Yesterday : 581
This Month : 12392
This Year : 60228
Total Visit : 165216
Hits Today : 913
Total Hits : 829710
Who's Online : 3




















