مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کیلئے حکومت کی طرف سے تمام تر دعوے اور اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں: ہیلپرزبزنس فورم
ملتان: چیف آرگنائزر ہیلپرزبزنس فورم معظم وحید خواجہ ، صدر کنزیومر رائٹس فورم ملک قسور عباس گرا ایڈووکیٹ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، مرکزی راہنما کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد احمد ، شیخ محمد طاہر اور اختر حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کیلئے حکومت کی طرف سے تمام تر دعوے اور اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں پرچون فروشوں کی سطح پر ٹارگٹڈ سخت اقدامات کا عام شہریوں کو کوئی فایدہ نہیں پہنچ رہا علی منڈی، سبزی منڈی اور ترسیل کی سطح پر باضابطہ مانیٹرنگ اور سستی ترسیل کے بغیر مہنگائی اور گراں فروشی کا خاتمہ ناممکن ہے ماہ صیام میں کوکنگ آئل ، چینی کی قیمت کو عام آدمی کی قوت خرید تک نہیں لایا جاسکا بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات دلاتے دلاتے وفاقی اور صوبائی وزراء مشیروں میں اضافہ کا بوجھ بھی عوام پر پڑےگا سول سوسائٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے بجلی، گیس پیٹرول قیمتوں اور حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کو معاشی بحالی یقینی بنائی جائے۔







































Visit Today : 161
Visit Yesterday : 581
This Month : 12393
This Year : 60229
Total Visit : 165217
Hits Today : 922
Total Hits : 829719
Who's Online : 4




















