ملتان (صفدربخاری سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر نئی دا خلہ مہم کے سلسلے میں تعلیم سب کیلئے آگاہی واک کی قیادت دپٹی کمشنر سید محمد علی بخاری نے کی۔ واک میں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹرصفدر حسین واہگہ، ڈی ای او سیکنڈری منور حسن کمال، سکول ایلومینائی چو بدری ذوالفقار علی، ہیڈما سٹر رانا محمد اسلم انجم کے علاوہ اساتذہ،طلبہ سکول کونسل اور سکول ایلومینانی کے ممبرز شریک تھے۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن کی روشنی میں سرکاری سکول بہتری کی جانب گامز ن ہیں۔ سکولوں میں جدید سہو لیات اور سازگار تعلیمی ماحول کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ والدین سرکاری سکولوں پر اعتماد کریں مایوس نہیں کریں گے۔ سکول سے باہر بچوں کے داخلی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے مزید کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ بچوں کو ان کے اس تعلیمی حق سے محروم رکھنا قومی جرم ہے لھذا والدین اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو سکول داخل کر کے اپنا قومی فرض پورا کریں۔ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹرصفدر حسین واہگہ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ملتان کی قیادت و رہنمائی میں ضلع ملتان کے تمام سرکاری سکولوں میں زور شور سے سکول داخلہ مہم 5 202 جاری ہے۔ والدین سرکاری سکو لوں پر اعتماد کر رہے ہیں۔ سکولوں میں بچوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو خوش ائندہے۔