ملتان:  چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی سربراہی میں “ورلڈ کڈنی ڈے” جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ دن دنیا بھر میں گردوں کی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور گردے کی بیماریوں کی روک تھام پر زور دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو گردے کی بیماریوں کے خطرات، ان کی وجوہات اور بروقت علاج کے بارے میں شعور دینا ہے۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کی سربراہی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پروفیسر سہیل ارشد، ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر معاذ سمیت دیگر ڈاکٹر اور نرسز نے شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مریضوں میں تحائف تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں محبت اور خیال کا احساس دلایا جا سکے۔