روسی حمایت یافتہ جنگجوؤں اور یوکرین فوج کے درمیان جھڑپ میں اہلکار ہلاک
کیف: روس کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند ملیشیا سے جھڑپ میں یوکرین کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روس علیحدگی پسند مسلح جماعت کے ذریعے مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے جس پر روس کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔یوکرین کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے گشت پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔روس سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے یوکرین کو اپنا حصہ قرار دیکر ایک حصے پر قبضہ بھی کرچکا ہے اور باقی ماندہ علاقے پر علیحدگی پسندوں کی مدد سے قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔یوکرین میں روس کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو دیکھتے ہوئے مغربی ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو نے یوکرین کی مدد کا فیصلہ کیا اور سرحد پر فوجی تعینات کرنا شروع کردیئے۔نیٹو کے اس اقدام پر روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے شدید احتجاج کیا اور نیٹو سمیت عالمی قوتوں کو بھرپور جوابی وار کی دھمکی بھی دی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں اس اہم معاملے پر امریکی اور روسی صدور کے درمیان ہونے والی آن لائن گفتگو بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی۔






































Visit Today : 364
Visit Yesterday : 536
This Month : 900
This Year : 64619
Total Visit : 169607
Hits Today : 3745
Total Hits : 879457
Who's Online : 1




















