سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیر اہتمام بہت جلد مظفرگڑھ میں سرائیکی صوبہ کانفرنس منعقد کریں گے: ملک امتیاز احمد تھہیم ایڈووکیٹ
ملتان : مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار میں چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے معروف وکلاء ملک نیاز احمد تھہیم ایڈووکیٹ، ملک امتیاز احمد تھہیم ایڈووکیٹ، اور عادل خان خاکوانی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوجوان سیاسی شخصیت مخدوم سید ذیشان حیدر شاہ بھی موجود تھے۔ مہر مظہر عباس کات نے گفتگو کرتے ہوئے سرائیکی صوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے لوگ عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار ہیں، اور صوبے کے قیام سے نہ صرف اقتصادی ترقی ممکن ہو گی بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی عوام اپنے حقوق کے لیے متحد ہیں اور تحریک کی کامیابی کے لیے ہم سب کو مل کر محنت کرنا ہو گا۔ ملک امتیاز احمد تھہیم ایڈووکیٹ نے سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین کو صوبہ سرائیکستان کے لیے جدوجہد کرنے پر مبارکباد دی اور سرائیکی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران ملک امتیاز احمد تھہیم ایڈووکیٹ نے بہت جلد سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیر اہتمام مظفرگڑھ میں سرائیکی صوبہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا، تاکہ سرائیکی وسیب کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جا سکے اور صوبے کے قیام کی تحریک کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔







































Visit Today : 162
Visit Yesterday : 581
This Month : 12394
This Year : 60230
Total Visit : 165218
Hits Today : 935
Total Hits : 829732
Who's Online : 4




















