ملتان(صفدربخاری سے) سمیجہ آباد نمبر 1 محلہ دین پورہ میں 70 سالہ پرانی گیس پائپ لائن تبدیل کر دی گئی اہل علاقہ کی جی ایم سوئی گیس احمد جواد خاکوانی اور ڈپٹی چیف چودری آصف شمیم، یعقوب خان ایسوسی ایٹ انجینئر اور پوری ٹیم کو خراج تحسین جی ایم زندہ باد کے نعرے تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے سمیجہ آباد نمبر 1 محلہ دین پورا کے علاقے میں گیس نہیں آ رہی تھی کیونکہ یہ لائن جب پاکستان بنا تھا ڈالی گئی تھی اب اس کے اندر سیوریج کا پانی تو آتا تھا لیکن گیس نہیں آئی تھی اہل علاقہ کا ایک وفد گزشتہ دنوں جی ایم سوئی گیس احمد جواد خاکوانی سے ملا اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے وعدہ کیا کہ آپ کے مسائل کا حل جلد ہو جائے گا انہوں نے دن رات اس علاقے میں کام کرایا اور 10 روز میں پوری بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کر کے اہل علاقہ میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا اہل علاقہ جو کہ لاکھوں روپے کی ایل پی جی گیس استعمال کر رہے تھے اور تمام بجٹ اس پر لگ جاتا تھا انہوں نے سکھ کا سانس لیا اور جی ایم اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ خاص طور پر ماہ رمضان میں گیس کا آنا کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار اہل علاقہ نے گیس بحالی کے بعد جی ایم احمد جواد خاکوانی ڈپٹی چیف چوہدری آصف شمیم کی علاقے میں آمد کے موقع پر کیا اور جی ایم اور پوری ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دی اس موقع پر جی ایم نے کہا کہ صارفین کو گیس فراہمی ہمارا اولین فرض ہے ملتان میں تمام بوسیدہ لائنز تبدیل کی جا رہی ہے اب ملتان میں گیس نہ آنا ممکن نہیں پورے ملتان کو گیس ملے گی میں خود تمام کام کی نگرانی کر رہا ہوں انہوں نے دن رات کام کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور شاباش دی۔