ملتان :  پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی تین مقدمات میں بریت حق سچ کی فتح ہے جنہیں الگ سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے اواز اٹھانے اور بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی سزا دینے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن وہ ان مقدمات سے باعزت طور پر بری ہوئے جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی سید یوسف رضا گیلانی صرف سرائیکی خطے کا ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا فخر ہیں جنہوں نے صرف ملتان سمیت جنوبی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے میگا پروجیکٹس کو عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اج بھی وہ عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے جیالے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔